میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی ایئر لائن دنیا کی بدترین فضائی کمپنی قرار

بھارتی ایئر لائن دنیا کی بدترین فضائی کمپنی قرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بھارت کی ایک ایئر لائن کو دنیا کی بدترین ایئر لائن قرار دیا گیا ہے اور اسے دنیا کی 109 ایئر لائن میں سے 103 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر ہیلپ اسکور رپورٹ نے 2024 کی ایئرلائن کی کارکردگی کے حوالے سے درجہ بندی کی ہے اور اس میں انڈیا کی سستی ترین ایئر لائن انڈیگو کو دنیا کی بدترین ایئر لائنز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے ۔یورپی یونین کلیم پروسیسنگ ایجنسی کے ذریعے کرائے گئے سروے کی رپورٹ کے مطابق ایئر ہیلپ اسکور نے اپنی رپورٹ میں دنیا کی 109 ایئر لائنز کی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں انڈیگو ایئر کو 103 ویں پوزیشن پر رکھا ہے ۔ایئر ہیلپ کی رپورٹ میں ایئر انڈیا کو 61 ویں جبکہ ایئر ایشیا کو 94 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے ۔دوسری جانب انڈیگو ایئر لائن نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں