ڈی جی اسحاق کھوڑو ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے مکمل حصہ دار
شیئر کریں
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے مکمل حصہ دار، ضلع ملیر کو بھی کرپٹ و بدعنوان افسران کے سپرد کردیا گیا ہے، رہائشی علاقوں میں تجارتی مقاصد کے لیے جاری تعمیرات سپریم کورٹ کے احکامات کی واضح خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی اسحاق کھوڑو ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے مکمل طور پر حصہ دار سب اچھا ہے کی گردان کرتے دکھائی دیتے ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کر کے رہائشی علاقوں میں تجارتی مقاصد کے لیے غیرقانونی تعمیرات جاری ہے، پٹہ سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے بدعنوان افسران کو ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف سمرو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انس حسین، بلڈنگ انسپیکٹر عمران رمضان آرائیں، بلڈرز مافیا کے سہولت کاروں میں شمار ہونے لگیں، ضلع ملیر کے رہائشی علاقے شاہ فیصل میں غیرقانونی تعمیرات باحفاظت تکمیل تک پہنچانے کی زمہ داری بلڈر علی نواز کو سونپ دی گئی ہے، بلڈر علی نواز کی نگرانی میں بغیر نقشے و منظوری کے پلاٹ نمبر 4/21 مخدوش عمارت پر اضافی تین منزلہ تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے، پلاٹ نمبر CA9 بلاک نمبر 405 پر تعمیرات، سلمان فارسی کالونی میں پلاٹ نمبر 12 پر غیرقانونی تعمیرات، پلاٹ نمبر 9A+9B پر غیر قانونی طور پر تعمیراتی کام باحفاظت تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔