میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے، تحقیقاتی ادارے حرکت میں آ گئے

عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے، تحقیقاتی ادارے حرکت میں آ گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے، تحقیقاتی ادارے حرکت میں آ گئے، عارف بلڈر کی سہولت کار افسران بھی ریڈار پر، ایس بی سی اے اور ادارہ ترقیات کے چار سے زائد افسران عارف بلڈر مافیا کے اہم کارندے ہونے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والا عارف میمن تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگیا ہے، ذرائع کے مطابق مختلف اداروں میں کروڑوں روپے دے کر اور رکارڈ غائب کرواکے تحقیقات بند کروانے والے عارف میمن کے خلاف ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں اینٹی کرپشن کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کے حیدرآباد سمیت کراچی و سکھر میں موجود منصوبوں کی چھان بین بھی کی جائیگی اور ابتدائی طور پر عارف بلڈر مافیا کے سہولتکار ایس بی سی اے اور ادارہ ترقیات کے افسران کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قاسم آباد کا ڈپٹی ڈائریکٹر، ادارہ ترقیات کان سابقہ سیکریٹری اور دو اور افسران عارف بلڈر مافیا کے اہم کارندے ہیں جنہوں نے عارف میمن کے منصوبوں کے لی آؤٹ پلان میں ہیراپہیری سمیت دیگر غیرقانونی دھندوں میں اہم کردار ادا کیا، ذرائع کے مطابق عارف میمن نے تحقیقات شروع ہونے کے خوف سے اپنے افسران کے ذریعے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات سے رکارڈ ہی غائب کروا دیا ہے، ذرائع کے مطابق عارف میمن نے ایک ادارہ ترقیات کے سابقہ سیکریٹری کے ذریعے ادارے کے کروڑوں روپے ایڈجسٹمنٹ دیگر مدوں میں ضم کرواکے ادارہ ترقیات کو و سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں