سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ، چیئرمین کا تبادلے سے قبل کروڑوںکا ٹیکہ لگانے کا منصوبہ
شیئر کریں
چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا تبادلے سے قبل کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کا منصوبہ، 31 اکتوبر کو سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن نے آغا سہیل کے تبادلے کیلئے خط لکھا، آغا سہیل نے سیپرا رولز کی دہجیان اڑاتے ہوئے 2 ارب سے زائد کتابوں کی خریداری کا اشتہار دے دیا، نگران صوبائی وزیر تعلیم نے نوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطابق کرپشن کے سنگین الزامات اور نیب تحقیقات میں زیر تفتیش تیسری بار چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ بننے والے آغا سہیل نے تبادلے سے قبل کتابوں کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کا منصوبہ لگا لیا ہے، 31 اکتوبر کو سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم نے آغا سہیل کے تبادلے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تاہم ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آغا سہیل کا تبادلہ نہ کیا جا سکا ہے، آغا سہیل نے تبادلے سے قبل دو ارب سے زائد کتابوں کی خریداری کیلئے اشتہار جاری کردیا ہے جس کی آخری تاریخ 12 دسمبر رکھی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اشتہار سپیرا رولز کے قواعد و ضوابط کی دہجیان اڑاتے ہوئے جاری کیا گیا اور مذکورہ خریدی میں 30 کروڑ کے لگ بھگ کمیشن ڈکارنے کیلئے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔