میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکھ یاتریوں کو لوٹنے والے گینگ کا غیرملکی ایجنسیوں کیلئے کام کا انکشاف

سکھ یاتریوں کو لوٹنے والے گینگ کا غیرملکی ایجنسیوں کیلئے کام کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے گینگ نے غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے کام کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان نے ماڈل ٹاؤن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سرغنہ شاہ رخ، ریحانہ شاہ رخ اور محمد عرفان شامل ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غیر ملکی رہائشی ہیں جوکہ خفیہ غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے کام کرتے ہیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ دوارن تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے کہنے پر پاکستان میں آئے سکھ یاتریوں سے وارادات کرتے اور فرار ہوجاتے، ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ واردات کے فورا بعد ملزمان غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو اطلاع دیتے تاکہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ مجروع ہو۔پریس کانفرنس میں پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان مختلف فورسز کی یونیفارم پہن کر پاکستان میں آئے غیر ملکی شہریوں سے تلاشی کے بہانے واردات کرتے اور فرار ہو جاتے مزید تفتیش جاری ہے، غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے اس مکروہ منصوبے کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی ایکسپرٹس، سی سی ٹی وی فوٹیج، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں