میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امن خراب کرنے والوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ،آرمی چیف

امن خراب کرنے والوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ضلع خیبر میں وادی تیراہ، پاک افغان بارڈر اور کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات، کہا کہ قبائلی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی، قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع خیبر میں وادی تیراہ کا دورہ کیا، اور پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا، فیلڈ کمانڈر نے مغربی بارڈرز مینجمنٹ اور آپریشنل تیاریوں سمیت بارڈر کنٹرول اقدامات بارے بریفنگ دی دی گئی۔ افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فرض کی ادائیگی کیلئے ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قبائلی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پائیدار امن اور استحکام یقینی بنایا جائے گا۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور بے شمار قربانیوں سے حاصل امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل کردہ کامیابیوں رائیگاں نہیں ہونے دی جائیں گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بعد ازاں کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ آرمی چیف کو آپریشنل، تربیتی اور فارمیشن کے دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس میں نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لئے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی بھی شامل ہے۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے استقبال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں