غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، لیاری کے عوام کاکے الیکٹرک کے خلاف شدید احتجاج
ویب ڈیسک
منگل, ۶ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
کے الیکٹرک کے خلاف بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر لیاری کے عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید کی قیادت میں عوام ماری پور روڈ پہنچ گئے۔احتجاجاً عوام نے سڑک بلاک کردی اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی۔ ایم پی اے سید عبدالرشید نے مطالبہ کیا کہ لیاری سے بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے واٹر اور سیوریج پمپنگ اسٹیشن کو لوڈ شیڈنگ سے استثنی دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے باوجود بدترین لوڈ شیڈنگ کے الیکٹرک کا لیاری کیساتھ متعصبانہ رویہ ہے، کے الیکٹرک سو فیصد بلنگ والے فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کررہی ہے لیاری والے بل بھی بھرتے ہیں اور بجلی سے محروم ہیں۔ایم پی اے کا کہنا تھا کہ لیاری والوں پر بجلی چوری کاالزام عوام کی توہین ہے کنڈا مافیا کی سرپرست کے الیکٹرک انتظامیہ ہے۔