میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم لندن کی پراسرار سرگرمیاں، متحدہ میں ٹوٹ پھوٹ، کارکن فرار ہونے لگے

ایم کیوایم لندن کی پراسرار سرگرمیاں، متحدہ میں ٹوٹ پھوٹ، کارکن فرار ہونے لگے

ویب ڈیسک
منگل, ۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: باسط علی ) ایم کیو ایم کو ایک کرنے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ۔ لندن پراپرٹیز ایم کیو ایم پاکستان کی تباہی اور تصادم کا سبب بن گئیں۔ قاسم رضا اور مصطفی عزیز آبادی نے ایم کیو ایم پاکستان کے لیڈروں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں اور انہیں غلط ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے لیڈرز بھی احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔دوسری طرف لندن گروپ کراچی اور حیدرآباد میں گھروں پر دس دس لوگ جمع کرکے خاموشی سے اپنے اجلاس کرنے میں مصروف ہے۔ جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی علاج کی غرض سے امریکہ جانے کے لیے بے تاب ہیں مگر اُنہیں بوجوہ روکا جا رہا ہے انکی اہلیہ امریکہ میں مقیم ہیں ۔ اس سے قبل وہ دو کئی مرتبہ ڈی پورٹ ہو چکے ہیں لیکن اس مرتبہ میدان صاف ہے ۔ امریکاجانے کے بعد انکی واپسی کے امکانات ایم کیو ایم کے حلقے معدوم قرار دیتے ہیں۔ جبکہ ایم کیو ایم پاکستان میں کارکنان کے فرار ہونے کا آغاز ہو گیا ہے اور وہ کنارہ پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ لندن سے ملنے والے پیغامات میں بہادر آباد اور پی آئی بی سے دور رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے ۔ کشمکش میں پھنسی ایم کیو ایم کے کنوینر اس بات پر شدید پریشان ہیںکہ وہ کارکنان کو سنبھالیں یا پھر اقتدار کے مزے لوٹیں۔ گورنر ہاؤس میں سندھی اجرک ٹوپی ڈے پر بھی اکیلے شریک ہوئے ۔ کامران ٹیسوری کی واپسی کے بعد سے ایم کیو ایم تنزلی اور اندرونی خلفشار کی شکار ہے ۔ عامر خان باہر سے بیٹھ کر پتے کھیل رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی اراکین نے شکوہ کیا ہے جبکہ عامر خان کے دست راست سہیل خان عرف بابو ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے بھی ملک سے جا چکے ہیں اور عامر خان اور وہ مشترکہ کاروبار ملیشیا میں شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سہیل خان پر شدید نوعیت کے الزامات ہیں اور انکی سروس بک بھی نیب کی تحویل میں ہے ۔ اطلاعات کے مطابق امین الحق بھی تیزی سے سرمایہ امریکہ اور دبئی منتقل کر رہے ہیں جہاں انکے بھائی مقیم ہیں جبکہ وہ اس وقت بھی اپنے بھائی کے گھر گلستان جوہر میں شفٹ ہو چکے ہیں۔ انچولی کے ساتھ گھر نئے سرے تعمیر ہورہا ہے جسکی فروخت کی انڈر ہینڈ ڈیل ہوچکی ہے ۔ امین الحق کی صاحبزادی میڈیکل کی طالبہ ہیں جنہیں باہر بھیجنے کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کسی بھی وقت مزید بحران کا شکار ہوسکتی ہے ۔ عامر خان بھی اپنا گروپ تیار کر رہے ہیں انکی نظریں لندن پراپرٹیز کیس پر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں