پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے ملک انتہا پسندی سے دوچار ہوگیا ،ناصر حسین شاہ
شیئر کریں
وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے ملک معاشی تباہی، عدم برداشت اور انتہا پسندی سے دوچار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید سندھی ٹوپی پہن کر بھی سندھ کے ثقافت کی لاج نہ رکھ سکے۔ مراد سعید کی شکل میں سندھ میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کی سونامی آئی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جانکھے۔پی ٹی آئی مکمل طورپر ایک ناکام جماعت ہے اور اب عوام بھی ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مراد سعید چیئرمین پی پی پی اور وزیراعلی سندھ کے خلاف بات کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر سیاسی بونے ، سیاسی بونے ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو اپنی سیاست اور اقتدار کا سورج غروب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے اس لیے پی ٹی آئی کے وزرا اپنا ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام پر سوائے بوجھ کے اور کچھ نہیں۔