میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بھرمیں سندھی ثقافت دن جوش وجذبے سے منایا گیا

سندھ بھرمیں سندھی ثقافت دن جوش وجذبے سے منایا گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبہ سندھ میں اتوار کو سندھی ثقافت کا دن منایا گیا اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوگوں نے روایتی لباس پہن کر ریلیوں اور جلوسوں میں شرکت کی۔ پانچ دسمبر کو سندھ کے تقریبا تمام شہروں اور قصبوں میں تقافتی دن کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں۔سندھ کے یوم ثقافت کے موقع بھر صوبے بھر میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، نوجوانوں کی جانب سے سندھی اجرک ٹوپی پہن کر علاقائی دھنوں پر رقص کیا گیا جبکہ ثقافتی رنگوں میں رنگ کر خواتین اور بچے بھی پر جوش نظر آئے۔کراچی میں بھی پریس کلب کے باہر بڑی ریلی نکالی گئی جس میں شریک نوجوانوں، خواتین اور بچوں نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کربھرپورطریقے سے یہ دن منایا۔حیدر آباد ،لاڑکانہ،سکھر،بے نظیرآباد،خیرپور،قمبرشہدادکوٹ،گھوٹکی،ڈہرکی،روہڑی سمیت صوبے کے دیگر شہروں اور قصبوں میں بھی روایتی جوش و خروش سے سندھ کا ثقافتی دن منایا گیا ریلیوں کے علاوہ خصوصی پروگرامز بھی منعقد کیے گئے اور ریلیوں میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔کراچی میں میں سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جن میں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سندھی گیتوں پر رقص کرتے شہری اپنی ثقافت کو اجاگرکرتے رہے، سیاسی و سماجی رہنماوں کے علاوہ بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے ریلیوں میں شرکت کی اورکراچی پریس کلب کے سامنے مشترکہ تقریب کے دوران سندھی نغموں پر رقص کیا۔کراچی پریس کلب سے فوا رہ چوک تک سجے سندھ کے ثقافتی میلے میں سندھ بھر سے آئے نوجوان ، بچے ، بزرگوں اورخواتین نے سندھی کلچر اور ایکتا کا یہ دن بھرپور انداز سے منایا اسٹیج پر معروف سندھی لوک فنکار مدھر دھنوں اور لوک گیتوں سے شرکا کا لہو گرماتے رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں