میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی حکومت جموں و کشمیر کوپرامن علاقہ بتارہی ہے جوحقیقت نہیں' محبوبہ مفتی

بھارتی حکومت جموں و کشمیر کوپرامن علاقہ بتارہی ہے جوحقیقت نہیں' محبوبہ مفتی

ویب ڈیسک
پیر, ۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر کوایک ”پرامن علاقے” کے طور پر پیش کر رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کی سڑکوں پر خون بہایا جا رہا ہے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے پرلوگوں پرکالے قوانین لاگو کئے جارہے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے نئی دہلی میں ”نیا کشمیر”کے عنوان سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مرحوم والد مفتی محمد سعید نے 2014 میں بی جے پی کے ساتھ صرف اس لیے اتحاد کیا تھا کیونکہ وہ علاقے میں امن کے نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میرے والد نے پہلے اٹل بہاری واجپائی جیسے سیاستدان کو دیکھا تھا اور انہیں امید تھی کہ بی جے پی کی نئی حکومت اسی نظریے پر کام کرے گی۔انہوں نے ”نیا کشمیر” کی اصطلاح کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جس نئے کشمیر کی تشہیر کی جا رہی ہے وہ حقیقت نہیں ہے۔ آج ایک 18 ماہ کی بچی اپنے والد کی میت لینے کے لیے احتجاج پر بیٹھی ہے جس کو بھارتی فورسزنے قتل کیاہے۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ ایک کشمیری پنڈت کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں