زارا اکبر عارضہ قلب میں مبتلا، ڈاکٹروں نے اسٹنٹ ڈال دیا
ویب ڈیسک
پیر, ۶ دسمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
اداکارہ زارا اکبر کو عارضہ قلب کی وجہ سے سٹنٹ ڈال دیا گیا ۔ اداکارہ زارا اکبر ان دنوں لندن میں مقیم ہیں اورانہیں وہاں پر دل کا عارضہ ہوا ۔ ڈاکٹروںنے ٹیسٹوں کے بعد اداکارہ کو ایک سٹنٹ ڈال دیا ہے اورانہیں چندروزہسپتال میں زیر نگرانی رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی ہے ۔ اداکارہ زارااکبر نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور مختلف ٹیسٹوںکے بعد ڈاکٹروںنے سٹنٹ ڈالناتجویز کیا ۔ میںاب کافی بہترمحسوس کر رہی ہوں ۔ میری دوستوں اورپرستاروںسے اپیل ہے کہ وہ میری مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں۔