میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی گرین لائن کا ٹریک افتتاح سے قبل زبوں حالی کا شکار

کراچی گرین لائن کا ٹریک افتتاح سے قبل زبوں حالی کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق منصوبہ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان 10 دسمبر کو کریں گے لیکن کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ منصوبہ گرین لائن ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا ٹریک وفاقی حکومت کے دعوؤں کی نفی کررہا ہے۔ گرین لائن بس منصوبہ کے آغاز کے لیے پہلے 25 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم وفاقی وزیر اسد عمر نے اب 10 دسمبر کو منصوبہ کے افتتاح کی نوید سنائی ہے۔ گرین لائن ٹریک پر واقع اسٹیشنز اور بالائی گزرگاہوں پر کام تاحال ادھوارا پڑا ہے۔ناگن سے سرجانی تک بالائی گزرگاہوں کے ساتھ نصب کیے گئے برقی زینے کباڑ کا منظر پیش کررہے ہیں۔ لفٹس کے لیے مخصوص چیمبرز خالی پڑے ہیں جبکہ اکا دکا اسٹیشنز پر جہاں لفٹس نصب ہیں وہاں وائرنگ کا کام ادھورا پڑا ہے۔ بیشتر اسٹیشنز پر ٹکٹ اسکین کرکے بس تک جانے والے راستوں پر خودکار واک تھرو کی تنصیب بھی پوری نہیں ہوسکی۔ بیشتر اسٹیشنز کے اطراف تجاوزات کی بھرمار ہے بالائی گزرگاہوں کے نیچے کچرا کنڈیاں وجود میں آگئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں