میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس میں کرپشن، نیب نے شہید پولیس اہلکاروں کو ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگ لیا

سندھ پولیس میں کرپشن، نیب نے شہید پولیس اہلکاروں کو ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگ لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ پولیس میں کرپشن کے معاملے پر نیب کراچی نے شہید پولیس اہلکاروں کوادا کئے گئے معاوضے کاریکارڈ مانگ لیا۔نیب نے اسسٹنٹ آئی جی ویلفیئرسندھ پولیس سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ چاربرس کے دوران شہیداہلکاروں کے ورثا کو کی گئی ادائیگیوں کاریکارڈمانگا،نیب حکام کے مطابق مالی سال 2012 سے 2016 تک کا ریکارڈ طلب کیاگیاہے۔ پولیس کے ڈی ڈی اوز شہید پولیس اہلکاروں کی ڈسٹرکٹ کی سطح پرفہرست بھی طلب کی گئی ہے۔نیب خط کے مطابق معاوضے کی ادائیگی کیلئے کی گئی اسکروٹنی کاریکارڈ بھی مانگا گیاہے، اہلکاروں کے میڈیکل سرٹیفکٹ اوردیگر دستاویزات بھی مانگے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں