میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آج سندھی ٹوپی اجرک کا دن جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

آج سندھی ٹوپی اجرک کا دن جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی )یوم ثقافت سندھ آج پورے سندھ کی طرح حیدرآباد میں بھی انتہائی جوش و خروش سے منایاجائے گا، شہر بھر میں مختلف سیاسی سماج، تجارتی اور ثقافتی تنظیموں کی جانب سے سندھ کی ثقافت کو اْجاگر کرنے کیلئے تقاریب منعقد کی جائیں گی، مرد خواتین اور بچے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر بھر پور یکجہتی کا اظہار کریں گے اور سندھ سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی، یوم ثقافت سندھ کی مرکزی تقریب حیدرآباد پریس کلب کے سامنے منعقد کی جائے گی، جبکہ شہر کے مختلف مقامات سے ثقافتی ریلیاں اور فلوٹس حیدرآباد پریس کلب پہنچیں گے جہاں یوم ثقافت سندھ کی مناسبت سے پروگرام ترتیب دیاجائے گا، نوجوان لڑکے لڑکیاں اور بچے ثقافتی ٹیبلوز اور گیت پیش کریں گے اور ثقافتی دھنوں پر رقص کرکے ثقافت سندھ سے بھر پور محبت کا اظہار کریں گے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں یوم ثقافت سندھ یکجہتی کیمپ قائم کردیے گئے ہیں جہاں نوجوان ثقافتی گیت کا سندھ دھرتی سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، بعض نوجوان اجرک کے کپڑے زیب تن کرکے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ثقافت سند ھ کا جیتا جاگتا کردار بنے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں