میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کا مائنس عمران خان کا ارمان پورا نہیں ہو گا ،فردوس عاشق

اپوزیشن کا مائنس عمران خان کا ارمان پورا نہیں ہو گا ،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مائنس عمران خان کا ارمان پورا نہیں ہو گا ، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ، خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ملک بنانے میں مصروف عمل ہیں ، اپویشن ان کی توجہ ہٹانے کے لئے کوئی نہ کوئی ایسا بیانیہ جاری کرتی ہے جس سے پاکستان کے مخالفوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔اپوزیشن کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے اوزار اور ہتھیار اگلے چار سال کے لئے اپنے پٹارے میں واپس رکھیں اور حکومت بھی گڈول جیسچر کے طور پر ان کو اولیو برنانچ دینے کے لئے تیار ہے ۔حکومت پر تنقید کرنا اپویشن کا کام ہے اور اپوزیشن کا ساتھ لے کر چلنا حکومت کا کام ہے اور ہم جمہوری اور پارلیمانی کردار میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔جب تک نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے کوئی حتمی خبر حکومت تک نہیں آتی اور عوام تک نہیں پہنچتی تب تک حکومت کوئی حتمی لائحہ عمل میڈیا کے ساتھ شیئرنہیں کر سکتی کہ نواز شریف کے علاج کے لئے لندن میں چار ہفتے کے قیام کی مدت میں توسیع کرے گی کہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے قانون سازی میں اپنا پارلیمانی کردار ادا کر رہی ہے وہ کوئی حکومت پر احسان تو نہیں کررہی ہے ،قانون سازی میں بات چیت کرنا اور اتفاق رائے پیدا کرنا جمہوریت کا حسن ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں