میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرزقرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرزقرض کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دے دی۔ رقم توانائی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ ہو گی۔ اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے لئے دی جائے گی۔رقم سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی۔ اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں غریب افراد کے لئے فنڈز بڑھائے گئے ہیں، رقم سے پاکستان کی بیرونی ادئیگیوں کا توازن بہتر ہو گا ۔ یہ رقم خصوصی پالیسی قرض کے تحت دی جارہی ہے ۔ اے ڈی بی کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالرز بجٹ سپورٹ ہو گی۔ جبکہ 300ملین ڈالرز پاکستان کو توانائی اصلاحات کے لئے ملیں گے ۔ اے ڈی بی کی جانب ایک ارب ڈالرز کی رقم ملنے سے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں میں آسانی ہو گی اور پاکستان میں ڈالر کی قیمت مستحکم ہو گی۔اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں معاشی نظم و ضبط کے لئے فنڈز مہیا کئے جارہے ہیں۔معاشی خسارہ کم کیا جائے گا اور کفائت شعاری کی جائے گی، معاشی خسارہ کم ہونے سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں