میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات، ترقیاتی منصوبوں کا ایک ارب 2 کروڑ کا ریکارڈ غائب

محکمہ بلدیات، ترقیاتی منصوبوں کا ایک ارب 2 کروڑ کا ریکارڈ غائب

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ کے ماتحت لوکل گورنمنٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کا ایک ارب 2 کروڑ روپے کا ریکارڈ غائب ہو گیا، اعلیٰ حکام نے انکوائری کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے ماتحت پروجیکٹ ڈائریکٹر( لوکل گورنمنٹ پروجیکٹس) کا مالی سال 2022-23 کا 87 کروڑ 80لاکھ روپے ، سیکریٹری بلدیات سندھ کا دفتر 13کروڑ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایک کروڑ 30لاکھ روپے کا رکارڈ غائب ہو گیا ہے ، محکمہ بلدیات کے ماتحت اداروں کے افسران کو ریکارڈ غائب ہونے کے متعلق مئی 2023سے نومبر 2023تک متعدد بار آگاہ کیا۔ سیکریٹری بلدیات کے دفتر کے افسران کا کہنا ہے۔ سیکریٹری بلدیات کے دفتر نے کوئی اخراجات نہیں کیے ، سیکریٹری بلدیات کے افسران کا جواب معقول نہیں کیونکہ کوئی دستاویزی ثبوت منسلک نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد محکمہ خزانہ سے وضاحت طلب کی گئی کہ بتایا جائے کہ ایک ارب 2 کروڑ روپے کے اخراجات کس نے کئے ہیں؟ جس پر اعلیٰ حکام نے محکمہ بلدیات کے ماتحت اداروں میں ایک ارب 2 کروڑ روپے کے اخراجات پر انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں