میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری نظام آرائیں کے بیورو چیف جرأت پر الزامات ،دھمکیاں

چودھری نظام آرائیں کے بیورو چیف جرأت پر الزامات ،دھمکیاں

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) بلڈر چودھری نظام آرائیں کے روزنامہ جرأت حیدرآباد کے بیورو چیف پر الزامات اور دھمکیاں، جرأت حیدرآباد بیورو نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا، چودھری نظام آرائیں کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا، مختلف سیاسی سماجی و صحافتی تنظیموں کی بے بنیاد الزامات کی مذمت، تفصیلات کے مطابق بلڈر چودھری نظام آرائیں کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب میں دوران پریس کانفرنس روزنامہ جرأت حیدرآباد کے بیورو چیف شاہنواز خاصخیلی پر سنگین الزامات، سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے اور من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈہ مہم
چلانے پر حیدرآباد بیورو کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں چودھری نظام آرائیں کو الزامات کی وضاحت اور ثبوت پیش کرنے کیلئے لیگل نوٹس بھیج دیا گیا ہے جبکہ جرأت حیدرآباد بیورو کی اسٹاف کے تحفظ کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد اور ڈی آئی جی حیدرآباد کو درخواست بھی دے دی گئی ہے، ایس ایس پی اور ڈی آئی جی کی پاس جمع کروائی گئی درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ جرأت حیدرآباد بیورو اسٹاف کو چودھری نظام آرائیں سے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے اور وہ ماضی میں بھی ایسے حرکتیں کر چکا ہے، دوسری جناب مختلف سیاسی سماجی و صحافتی تنظیموں نے چوہدری نظام آرائیں کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں