میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلفٹن ٹاؤن میں منشیات فروش پولیس موبائلیں استعمال کرنے لگے

کلفٹن ٹاؤن میں منشیات فروش پولیس موبائلیں استعمال کرنے لگے

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ ساؤتھ ایس ایس پی ساؤتھ کے ڈی ایس پی یو ٹی عمیر طارق کی پولیس موبائل ڈرگ مافیا کے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ماضی میں ڈرگ بوائے جو پولیس کو مطلوب ہوتا تھا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم کی تلاش میں ہوتے تھے آج وہی ملزم کلفٹن ٹاؤن پولیس تھانوں کے ماتھے کا جھومر بن کر کھلے عام پولیس موبائل میں ڈرگ کا دھندہ اور شہریوں کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دو روز قبل وقاص احمد عرف دانش تنولی اور پولیس سے برطرف ملازم وقار شاہ عرف بابو شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سحر کمرشل میزان بینک کے سامنے سے ایک شہری کو اغوا کیا جسے سی ویو پولیس چوکی پر لے جایا گیا جہاں مبینہ طور پر تین لاکھ روپے بھتہ وصول کر کے چھوڑا گیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ جرائم پیشہ عناصر ڈی ایس پی کے نام پر کلفٹن ٹاؤن کے ایریا میں میں خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں جنہیں علاقہ ایس ایچ اوز بھی روکنے کی جرأت نہیں رکھتے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی یو ٹی عمیر طارق نے اپنے مؤقف میں نمائندہ جرأت کو یقین دہانی کروائی کہ میری ٹیم میں ایسے عناصر ہر گز موجود نہیں ہیں۔ اگر ایسے عناصر میرے نام کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں تو میں فوری کارروائی عمل میں لاؤں گا جو میرے نام اور منصب پر سیاہ دھبے کے مترادف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں