میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اینڈ الیکٹرک ورکس کو سندھ ہاؤس کاٹھیکہ دینے کا انکشاف

پاکستان اینڈ الیکٹرک ورکس کو سندھ ہاؤس کاٹھیکہ دینے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

میسرز پاکستان اینڈ الیکٹرک ورکس کو سندھ ہاؤس کے غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا انکشاف، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلیٰ سندھ کو شکایات بھیج دی، 7 اگست کو اسپیشل پراجیکٹس کے تحت این آئی ٹی جاری کی گئی، گرین لیف، سبحان ٹریڈرز، میسرز امیر اور میسرز بدر انجینئرنگ نامی فرمز نے حصہ لیا، ٹینڈر ممبر عبدالواحد کے بغیر انجینئر الطاف خواجہ نے اوپن کیا، میسرز پاکستان الیکٹرک ورکس کو بغیر شمولیت کے ٹھیکہ دے دیا گیا، اس کے خلاف پہلے بھی تین شکایات بھیج چکے ہیں، خط، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائوس میں تعمیراتی کام کا ٹھیکہ غیرقانونی طور پر میسرز پاکستان اینڈ الیکٹرک ورکس کو دینے کا انکشاف ہوا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7

اگست 2023ء کو سندھ ہاؤس کی تعمیرات کے مد میں کروڑوں روپے کے ٹھیکے کی این آئی ٹی جاری کی گئی جس میں چار فرمز گرین لیف، سبحان ٹریڈرز، میسرز امیر اور میسرز بدر انجینئرنگ نے حصہ لیا، این آئی ٹی ٹینڈر ممبر عبدالواحد کے انجینئر الطاف خواجہ اور ٹینڈر کلرک نے کھولی جس میں سب سے کم ریٹ بدر انجینئرنگ نامی کمپنی نے دیے لیکن حیرت انگیز طور پر ٹھیکہ میسرز پاکستان اینڈ الیکٹرک ورکس کو دیا گیا جس نے حصہ نہیں لیا، خط کے مطابق میسرز پاکستان اینڈ الیکٹرک ورکس کی پہلے بھی تین شکایات بھیجی جا چکی ہیں جبکہ ایک کیس عدالت میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں