میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین ٹائون ،میونسپل کمشنر ایگزیکٹیو محکمہ بلدیات سے زیادہ طاقتور

چیئرمین ٹائون ،میونسپل کمشنر ایگزیکٹیو محکمہ بلدیات سے زیادہ طاقتور

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) نو وارد چیئرمین ٹاؤن میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاون ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات و دیگر محکمہ بلدیات کے ایگزیکٹیو سے سے زیادہ بااثر و طاقتور نکلے ‘ کرپشن ‘ اختیارات ‘ سے تجاوز ‘ بے ضابطگیوں و بے قاعدگیوں پر لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے عرصہ ( 3) سال تک بطور سزا کالعدم بلدیہ وسطی میں تعیناتی پر پابندی کی سزا کے حامل 17 گریڈ کے کونسل ملازم ‘ ندیم حیدر ‘ پر میونسپل کمشنر صائم عمران اور چیئرمین کی جانب سے کئی اہم پرکشش عہدوں کی بارش بیک وقت 3 عہدوں کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کے اہم اضافی عہدے سے بھی نواز دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ندیم حیدر کو تین سال کی سزا دینے والے سرکاری محکمے لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ہی ڈائریکٹر سینی ٹیشن کے عہدے پر تعینات کرنے احکامات جاری کیے جس کے بعد میونسپل کمشنر صائم عمران نے ندیم حیدر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کا اضافی چارج بھی تحفے میں دے ڈالا۔ محکمہ جاتی بائی لاز سے کھلواڑ جاری ۔ادھر ٹاؤن کے قریبی ذرائع کے مطابق ندیم حیدر کی تعیناتی کو محکمہ ایڈورٹائزمنٹ میں کئی سالوں سے خدمات انجام دینے سمیت محصولات کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے والے افسران اور ملازمین کو سائیڈ لائن کیا جارہاہے اور ان کی جگہ سینی ٹیشن کے عملے سے ایڈورٹائزمنٹ کے معاملات چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ اہم محکمے میں ناتجربہ کار ملازمین کا راج ایجنڈہ واضح کرنے کے لیے کافی ثبوت ہے۔ کہا جارہا ہے کہ 15 سینیٹری ورکرز سمیت 18 ملازمین کی خدمات محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر افسران کے تبادلے و تقرریوں سے مالی مسائل کے شکار نیو کراچی ٹاؤن کو مزید ابتر صارتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سید نجم شاہ نے ندیم حیدر کے خلاف تحقیقات کے بعد 22 اپریل 2021 کو محکمہ سینی ٹیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم حیدر کو 3 سال تک کے لیے کالعدم بلدیہ وسطی میں تعیناتی پر پابندی کی سزا دی تھی مگر تمام تر کاغذی ثبوت چمک اور بڑے معاملات کے آگے ڈھیر ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں