میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا بار بار بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانا کراچی دشمنی ہے،حافظ نعیم الرحمن

پیپلز پارٹی کا بار بار بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانا کراچی دشمنی ہے،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا بار بار بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانا کراچی کے عوام کے ساتھ دشمنی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی پیپلز پارٹی سے ملی ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے پولیس اہلکار نہیں دے سکتے مگر پانچ ہزار اہلکار اسلام آباد بھیج دیے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا: پیپلز پارٹی کا کراچی کے ساتھ ناروا سلوک غیر جمہوری ہے۔ حالات بدل رہے ہیں اور اب انتخابات سے مزید بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام میں اب شعور پیدا ہو رہا ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کر دی گئی، شہر بھر میں ہونے والی استرکاری کے نام پر کرپشن کی جا رہی ہے جس میں غیر جمہوری ایڈمنسٹریٹر بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عملی طور پر کوئی کام واضح طور پر دکھائی نہیں دیتا، دوسری جانب کھیل کے میدانوں پر بھی قبضے کیے جا رہے ہیں، شہر میں ایسی کئی گراونڈز ہیں جہاں کھیلوں کی سرگرمیاں اب ختم ہو چکی ہیں، ہم عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو تمام مسائل حل ہو سکیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں