میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر35 روپے کا بوجھ خود اٹھا رہی ہے ،مشیرخزانہ

حکومت پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر35 روپے کا بوجھ خود اٹھا رہی ہے ،مشیرخزانہ

ویب ڈیسک
هفته, ۶ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزارت خزانہ نے کہاہے کہ ریکوری کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا،حکومت اب بھی پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 35 روپے کا بوجھ خود اٹھا رہی ہے۔ترجمان مشیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے بیان میں کہاکہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور لیوی میں زیادہ بوجھ خود برداشت کیا۔انہوں نے کہاکہ ریکوری کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ اوگرا سفارشات پر اضافہ کیا جاتا تو قیمتیں کہیں زیادہ ہوتیں۔ترجمان مشیر خزانہ نے سماجی میڈیا پر بتایا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں سیلز ٹیکس کی مد 17 فیصد کی بجائے 1.43 فیصد وصول کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرتی تو قیمت 160 سے بھی زیادہ ہوتی۔ اگر 30 روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں لیتے تو پیٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا ہے۔ حکومت اب بھی پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 35 روپے کا بوجھ خود اٹھا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں