حکومت کومشکلات میں ڈالنے کیلئے جہانگیرترین میدان میں آگئے
شیئر کریں
(رپورٹ :شعیب مختار) مشکلات میں گرفتار حکومت کو کڑے امتحان میں ڈالنے کے لیے جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے پرواز کا رخ سندھ کی اتحادی جماعتوں کی جانب موڑ لیا۔ پیر صدرالدین شاہ اور مخدوم فضل سے ملاقات میں سندھ کی سیاست میں فعال ہونے سے متعلق معاملات طے پا گئے، آئندہ چند روز میں متحدہ پاکستان کے وفد سے بھی ملاقات متوقع۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما جہانگیر ترین اپنے گروپ کو پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں مزید مضبوط کرنے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز انکی جانب سے کراچی میں جی ڈی اے رہنما مخدوم فضل اور پیر صدرالدین شاہ سے ملاقات کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں اہم امور زیر بحث آئے ہیں رواں ماہ انکی متحدہ پاکستان کے وفد سمیت سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور سندھ کی سیاست میں فعال رہنما ہالار خان پتافی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔