میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیامیں پیٹرول چھ ڈالر فی بیرل کم ہوا ،حکومت آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، مرتضی وہاب

دنیامیں پیٹرول چھ ڈالر فی بیرل کم ہوا ،حکومت آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، مرتضی وہاب

ویب ڈیسک
هفته, ۶ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مشیرقانون و ترجمان سندھ حکومت ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی مرتضی وہاب نے کہاہے کہ فواد چودھری اوروفاقی وزرابتائیں کہ فیصل آباد ،پشاور سمیت پنجاب کی مارکیٹ میں مہنگائی کی ذمہ داربھی سندھ حکومت ہے،اگرچینی گندم بحران اورمہنگائی کے ذمہ دارہم ہیں توبتائیں کیاوفاق میں ہماری حکومت ہے،تبدیلی کے سہانے خواب دکھانے والے اب عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں ،دنیامیں پیٹرول چھ ڈالر پربیرل کم ہوا ہے،یہاں راتوں رات اضافہ کردیا جاتا ہے،بلاول بھٹوکہہ چکے ہیں کہ عوام کے معاشی حقوق کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کوسندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرتضی وہاب نے کہاکہ عمران خان اور ان کے رفقا کو حقیقت کا آئینہ دکھاناہے یہ دعوی کرتے تھے کہ ماہرین کی ٹیم موجود ہے اورتبدیلی کے سہانے خواب دکھائے گئے ان کی مسلط کردہ مہنگائی سے مزدور کسان اور ہر فرد پریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کی عوام دشمن پالیسیزنے عوام کونقصان پہنچایا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 22سال جدوجہد اورایکسپرٹ ٹیم کادعوی کیا،حالات ان کے دعوئوں کے برعکس ہیں،اب لوگوں کے آئینی حقوق بھی پامال ہورہے ہیںغریب اب روٹی کیلئے پریشان ہے،افسوس ہے کہ ملک کو تباہی کے دہانے پرپہنچاکرملک کی دوسری جماعتوں کومورد الزم ٹہراتے ہیں،کپتان نے 92کاورلڈ کپ دلوایاتھا۔اورشوکت خانم بھی بنوایا تھا ہمارے پیسوں پر،اب عمران خان کی تقاریرکے وڈیوکلپ دکھائیں توفوادچودھری کہیں گے کہ یہ عمران خان نہیں زرداری صاحب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 55 روپے ملنے والی چینی 150میں بھی لوگ ڈھونڈ رہے ہیں،کوکنگ آئل کی قیمت میں 300فیصد اضافہ ہواہے،عمران خان نہیں چاہتا قوم تلاہواکھاناکھائے،مہنگائی کے ذمہ دارکہتے ہیں ذمہ دارسندھ حکومت ہے،شوکت ترین شاید ہمارے دورمیں وزیرتھے اب آپ کے وزیرہیں۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے تقریرکی پوری قوم تاریخی پیکج کاانتظارکررہی تھی تقریرکے اثرات اب ظاہرہوئے ہیں راتوں رات بیٹھے بیٹھے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجاتاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں