میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی جاری گندم پر غلط بیانی پکڑی گئی

سندھ حکومت کی جاری گندم پر غلط بیانی پکڑی گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے محکمہ خوراک سندھ کا ڈیٹا سامنے رکھ کر جاری گندم پر سندھ حکومت کی غلط بیانی بے نقاب کردی، دستاویز میں سندھ حکومت نے گندم8ہزار میٹرک ٹن بتائی جبکہ جاری گندم 1تہائی سے کم نکلی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گندم سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کا احوال سامنے آگیا، اجلاس میں وفاقی وزرا، صوبوں کے چیف سیکریٹریز،گورنراسٹیٹ بینک اور تاجروں نے شرکت کی۔ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چیف سیکریٹری سندھ کے اعدادوشمارغلط ثابت کرکے شرمندہ کردیا اور سندھ حکومت کی جاری گندم پر غلط بیانی پکڑی گئی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جاری گندم پر غلط بیانی پکڑی گئی، سندھ حکومت نے بتایا تھا وہ روز 8 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرتی ہے جبکہ چیف سیکریٹری نے آج بھی8 ہزارمیٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے محکمہ خوراک سندھ کا ڈیٹا سامنے رکھ کر غلط بیانی بے نقاب کردی، دستاویز کے مطابق سندھ کے بتائے گئے اعداد و شمار دعوے سے کہیں کم نکلے، سندھ حکومت نے گندم8ہزار میٹرک ٹن بتائی جبکہ جاری گندم 1تہائی سے کم نکلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں