ووٹ چور گلگت بلتستان پر منڈلا رہے ہیں آگے جھکنا نہیں ،مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ چور گلگت بلتستان پر منڈلا رہے ہیں، ووٹ چوروں کے آگے جھکنا نہیں ،لوٹے تھوڑا سا دباوَ بھی برداشت نہیں کرسکتے، لوٹوں کو دریا میں بہا دیں اور ووٹ نہ دیں، مداری کی حکومت کی ٹانگیں اب کانپنے لگی ہیں ،کسی کے صرف اعلان کرنے سے صوبہ نہیں بن جاتا،گلگت بلتستان کو صوبہ نوازشریف ہی بنائیں گے۔ جمعرات کو غواڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ دل سے آپ کی محبتوں اور شفقتوں کا شکریہ اداکرتی ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں نواز شریف کی طرح آپ کی خدمت کروں گی۔ انہوںنے کہاکہ میں مسلم لیگ اور آپ کے رشتے کو ٹوٹنے نہیں دوں گی۔ مریم نواز نے کہاکہ جب گلگت بلتستان کا سر اونچا رہتا ہے تو پاکستان کا سر بلند رہتا ہے،میں آپ کے حقوق کے لیے لڑوں گی۔انہوںنے کہاکہ لوٹوں کو ووٹ مت دو بلکہ دریا میں بہا دو۔ انہوںنے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مداری کی حکومت کی ٹانگیں اب کانپنے لگی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے تین سال نواز شریف نے کام کیا،اب صوبے کا اعلان بھی نواز شریف ہی کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹیڈ یاد رکھو گلگت بلتستان کے عوام سمجھدار ہیں،ووٹ چور کے اعلان کی اب کوئی حیثیت نہیں ہے،۔ انہوںنے کہاکہ یہ نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر گزارہ کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے شیروں کی قیادت ایک شیر ہی کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر گیدڑ کی حکومت بنی تو آپ اپنا مقدمہ ہار جائو گے۔ انہوںنے کہاکہ گیدڑوں اور ووٹ چوروں کے آگے جھکنا نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے ووٹوں کو بوٹوں کے نیچے روندنے نہیں دینا۔ انہوںنے کہاکہ سیاچن پر کھڑے فوجیوں کو ہم سب کا سلام کرتے ہیں ،سیاچن کے جوانو،آپ مریم نواز جیسی ماؤں اور بہنوں کے انچل کا سہارا بھی ہو۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے پاکستان کے تمام علاقوں کی خدمت کی۔ انہوںنے کہاکہ یہ سرزمین پاکستان کے محافظوں کی سرزمین ہے،یہاں ہر قبرستان پر شہداء کی قبریں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اصولوں کی سیاست کی ہے،ہم نے یہاں وفاداری کی سیاست کی ہے،گلگت بلتستان کو صوبہ بھی مسلم لیگ بنا کر دے گی۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں جتنی خدمت گلگت کی کی، اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ سے وعدہ ہے کہ آپ کی غربت، تعلیم اور صحت کیلئے لڑوں گی، باتیں کرنے والے بہت ملیں گے، کام کرنے والی صرف ن لیگ ہے۔