میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہوں' جنت مرزا

جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہوں' جنت مرزا

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایک کروڑ سے زائد مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ جاپان سے مختلف تجربات لیکر پاکستان آرہی ہیں۔ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ پر نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ جاپان میں موجود لینڈ فل کمپیکٹٹر (کچرا اور مٹی اْٹھانے والی مشین) چلاتی نظر آرہی ہیں۔ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا نے سفید رنگ کا پشتون لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سْرخ، نارنجی اور سبز سمیت دیگر رنگوں سے کڑھائی ہوئی ہے ۔جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہوں۔اس کے علاوہ تین دن قبل بھی جنت مرزا نے ٹک ٹک پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ سفید اور سْرخ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں۔جنت مرزا نے ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘میں پاکستان آرہی ہوں۔خیال رہے کہ جاپان میں مقیم جنت مرزا پاکستان کی نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد اور انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اْن کا ٹک ٹاک اکائونٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں