میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بائیک پٹری سے گزارنے کی کوشش، موٹر سائیکل کچل گئی

بائیک پٹری سے گزارنے کی کوشش، موٹر سائیکل کچل گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں ٹرین خوفناک حادثے سے بچ گئی، تیز رفتار ٹرین کے آگے موٹر سائیکل سوار آگیا، ٹرین نے بائیک کو کچل دیا، دو افراد بھی بال بال بچ گئے ۔حادثے کے مناظرکیمرے نے محفوظ کرلیے ۔ کراچی میں شہری شارٹ کٹ کے چکر میں اپنی ہی جان کا دشمن بن گیا، شہری کی تیز رفتار ٹرین کو دیکھ کر بھی بائیک پٹری سے گزارنے کی کوشش کی مگر موٹرسائیکل پھنس گئی، موٹر سائیکل کچل گئی مگر بائیک کو نکالنے والے 2 افراد بال بال بچ گئے ۔چند قدم کے فاصلے پرتیز رفتار ٹرین ہارن دیتی رہی، خوفناک حادثے کے نتیجے میں تیز رفتار ٹرین کو بڑا نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا، حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں