علالت،دل کا دورہ، آزادی مارچ کے مزید 2شرکا وفات پا گئے
ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
آزادی مارچ کے مزید دو شرکاء وفات پا گئے وفات پانے والے مولانا سیف اللہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے تھا۔بزرگ شہری کی موت تہجد کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی، دھرنے میں شریک مولوی اختر محمد بیماری کے باعث فوت ہوئے ، مولوی اختر محمد کا تعلق ضلع نوشکی سے تھا، دونوں میتیں ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئیں ۔یاد رہے دھرنے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، گذشتہ روز شہری عبد الکریم حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوا تھا۔