میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر ملکی فنڈنگ کیس ،پی ٹی آئی نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کا بائیکاٹ ختم کردیا

غیر ملکی فنڈنگ کیس ،پی ٹی آئی نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کا بائیکاٹ ختم کردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم اسکروٹنی کمیٹی میں واپس آگئی ہے ۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل پر اعتراض اٹھایا تھا،اعتراض کے بعد مذکورہ وکیل کیلئے وکالت جاری رکھنا ممکن نہ تھا اب نئے وکیل کے ساتھ اسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوں گے ۔تحریک انصاف نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو جواب تحریر کرتے ہوئے بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اسکروٹنی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے جاری پراپیگنڈے کا بھی جواب دیا ہے ۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں وضاحت مانگی گئی تھی کہ پی ٹی آئی بتائے کہ اس کا غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم اسکروٹنی کمیٹی کا بائیکاٹ مستقل ہے یا صرف 23 اکتوبر کے لیے تھا۔تحریک انصاف کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی میں شرکت کرے گی تو کمیٹی کو آگاہ کرے ، اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بارہ نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ تئیس اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس سے پی ٹی آئی کے وکلا نے خود کو الگ کر لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں