افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی چیلنجز کی ایک بڑی وجہ ہمسائیہ ملکوں کے حالات ہیں۔ افغانستان کے ساتھ 100 کلومیٹر کی سرحد پر باڑ 10دس سال قبل لگا لینی چاہئے تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر بھی باڑ لگانے کا منصوبہ ہے ۔ ملٹری اور سول لیڈرشپ نے سکیورٹی صورت حال پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے ، سرمایہ کاری، مالی ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے ۔ پاک افغان بارڈر پر کافی پیش رفت ہوچکی ہے اب یہ کام 2020 تک مکمل کر لیا جائے گا۔