میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی کی احتجاجی مہم شروع، کراچی میں جیالے سڑکوں پر نکل آئے

مہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی کی احتجاجی مہم شروع، کراچی میں جیالے سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیراحتجاج کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا، سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی ہوئی، لیکن پاکستانی عوام کی بجائے اس کا فائدہ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو پہنچایا گیا۔کراچی پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا، کشکول ٹوڑنے والوں نے کشکول کو قرضوں کے بوجھ سے توڑا اورحکمرانوں نے ہر پاکستانی کے ہاتھ میں کشکول پکڑا دیا۔ انہوں نے کہاحکومت جواب دے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کم ازکم سطح پر ہے تو پاکستانیوں پر مہنگائی کا بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے؟ مظاہرے سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر ہیں نااہل حکومت کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیسے آئے گی، ہماری حکومت میں قیمت 165ڈالر فی بیرل تھی، آج ساٹھ ڈالر فی بیرل ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستان کے عوام کو نہیں پہنچایا گیا،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر اضافی بوجھ ہے۔ پی پی رہنما راشدربانی نے کہاکہ حکمرانوں عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرو مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں