میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس پی کا اپوزیشن سے گٹھ جوڑ، ڈپٹی میئر سے قبل وسیم اختر کو فارغ کرنے کا منصوبہ تیار

پی ایس پی کا اپوزیشن سے گٹھ جوڑ، ڈپٹی میئر سے قبل وسیم اختر کو فارغ کرنے کا منصوبہ تیار

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ:شعیب مختار ) ڈاکٹر ارشد وہرہ سے ڈپٹی میئر کا عہدہ واپس لانے پر ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی میںکھینچا تانی کا سلسلہ جاری، ڈپٹی میئر کو ہٹانے اور اپوزیشن جماعتوں کا تعاون حاصل کرنے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر کو فارغ کرنے اورفیصل سبزواری کو میئر بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، انتہائی با خبر ذرائع کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی شہر میں ناقص کارکردگی اور غلط پالیسیاں بنانے کیخلاف چھ سے زائد سیاسی جماعتیں جن میں جماعت اسلامی،پیپلزپارٹی،اے این پی،جے یو آئی،پی ٹی آئی ، و دیگر شامل ہیں کے پارلیمانی لیڈر وںنے چند روز قبل میئر کراچی وسیم اختر کیخلاف مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے منحرف تمام تر سیاسی جماعتوں کا تعاون حاصل کرنے اور انہیں منانے کے لیے میئر کراچی کوہٹا نے پر زور دیتے ہوئے فیصل سبزواری کو ان کے متبادل لانے کا فیصلہ کیاہے، تاہم پارٹی میں اس بابت پر چند اہم رہنمائوں کے میئر کو عہدے پر برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے، میئر کو ہٹانے کا فیصلہ متحدہ میںمزید پھوٹ کا باعث بن چکا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت چند رہنمائوں کے میئر کو ہٹانے پر آمادہ نہ ہونے پر اب تک اس حوالے سے کسی قسم کاکوئی حتمی فیصلہ نہیںکر سکی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں ڈپٹی میئر ارشد وہرا سے پہلے میئر کراچی کے عہدے سے فارغ ہونے کا امکان ہے،جبکہ ڈپٹی میئر ارشد وہرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے اختلاف کی وجہ سے ایم کیو ایم کراچی سے کچرا نہیں اٹھارہی، متحدہ پاکستان کو اقتدار چھوڑ کر عوام میں جانا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں