میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی شدید کمی

جناح اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی شدید کمی

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں اور ماہر طبی عملے کی شدید کمی شہریوں کو علاج کی فراہمی میں رکاوٹ بننے لگی۔ 28 بستروں پر مشتمل سرجیکل آئی سی یو میں صرف 8 بستر فعال ہیں۔ 20 بستروں کیلئے اینستھیسک ٹیکنیشنز موجود ہی نہیں۔ اینستھیسک ٹیکنیشنز کی کمی کے باعث ایک سال میں کامیاب روبوٹک سرجریز کی تعداد تین سو تک محدود رہی جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز چار اکتوبر 2023سے ہوا۔ ایک سال کے دوران کی جانے والی تین سو روبوٹک سرجریز میں سلیف گیسٹریکٹومی۔ بڑی آنت کے کینسر۔ ہرنیہ۔ پتہ نکالنیسمت دیگر آپریشن شامل ہیں۔ روبوٹک سرجریز کے دوران کسی مریض کی جان نہیں گئی۔ آپریشن کے بعد پیچیدگیاں بھی کم رہیں۔ اسپتال میں ماہر طبی عملے کی کمی ہر شعبے میں شدید منفی اثر ڈال رہی ہے۔جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرجیکل آئی سی یو میں اینستھیسک ٹیکنیشنز کی کمی ہے جس کی وجہ سے سرجیکل آئی سی یو کے اٹھائیس میں سے صرف آٹھ بسترفعال ہیں۔ اینستھیک ٹیکنیشنز کی کمی پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ روبوٹک سرجری کا دائرہ دیگر شعبوں تک بڑھایا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں