میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کی واپسی کا سوال اب بار بار نہیں پوچھا جانا چاہیے ،شہباز شریف

نوازشریف کی واپسی کا سوال اب بار بار نہیں پوچھا جانا چاہیے ،شہباز شریف

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کو منظور ہوا تونواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان آئیں گے اس لئے یہ سوال اب بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ وہ آ رہے ہیں کہ نہیں آرہے یہ بات ختم ہو جانی چاہیے ، نواز شریف کی وطن واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹیں حائل نہیں ، ہماری لیگل ٹیم نے انہیں آنے کے لئے کہہ دیا ہے وہ قانون کا سامنا کرنے کے لئے ہر جگہ پیش ہوں گے ، 2013اور2018میں عوام نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر ووٹ دیا ،ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے ووٹروں کی خدمت کرو، وطن واپسی سے قبل نواز شریف کی سعودی عرب روانگی کی تفصیلات کا علم نہیں لیکن گمان ہے وطن واپسی سے قبل انہوںنے اللہ کے گھر میں حاضری دینی ہو گی جہاں وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں کریں گے ،بلاول بھٹو اپنی جماعت کے چیئرمین ہیں ، ہماری اور ان کی سیاست علیحدہ علیحدہ ہے ، ہم نے انتخا ب لڑنا ہے لیکن عزت و احترام کے ساتھ لڑنا ہے ، ہم سب مل کر صاف اور شفاف انتخابات کے لئے کام کریں گے ،ریاست بچ گئی ہے تو سیاست بھی بچ جائے گی ، ہمیں اپنی سیاست کے حوالے سے قطعاً کوئی ملال نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق ، مریم اورنگزیب ، سیف الملوک کھوکھر ، خواجہ عمران نذیر اور دیگر بھی موجود تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں