میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یہاں کیا فائدہ ہوا؟مظاہرے کرنے ہیں تو پاکستان میں کریں،نواز شریف

یہاں کیا فائدہ ہوا؟مظاہرے کرنے ہیں تو پاکستان میں کریں،نواز شریف

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے جمعہ کو اپنے دفتر میں وطن واپسی سے قبل آخری ملاقاتیں کیں ۔صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہاکہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے ، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے اور تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ جمعہ کو دفتر میں آخری دن تھا پھر میں روانہ ہوجائوں گا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیرا ئوکیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے ؟ مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے قفید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں