میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
21اکتوبر کو ہم خوش حالی کا استقبال کرنے جارہے ہیں،بشیر میمن

21اکتوبر کو ہم خوش حالی کا استقبال کرنے جارہے ہیں،بشیر میمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کنوینر قائد مسلم لیگ(ن)میاں محمد نواز شریف استقبالیہ کمیٹی سندھ بشیر میمن نے کہا ہے کہ 21اکتوبر کو ہم پاکستان کی خوش حالی کا استقبال کرنے جارہے ہیں ،21اکتوبر کو ایک ہی جھنڈا ہوگا اور نواز شریف کی تصویر ہوگی،کراچی سے قافلے ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے روانہ ہونگے ۔شہباز شریف کی عارضی حکومت تھی، اب ہم پانچ سال کا معاشی خاکہ دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں سابق گورنر سندھ و ترجمان قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز، محمد زبیر ، سندھ کے صدرشاہ محمد شاہ سیکریٹری اطلاعات سندھ خواجہ طارق نذیر سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے کراچی سے قافلے 20اکتوبر کو ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے روانہ ہوںگے ،مسلم لیگ (ن)کے کارکنان اپنے قائد کے استقبال کے لیے بے تاب ہیں ،یہ مسلم لیگ کے کارکنان کے لیے خوشی کی بات ہے ،میرا ٹاسک ہے کہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جائے ،ہم ٹرینیں بھر کر جا رہے ہیں ،میں نے ایک میٹنگ ہالا میں بھی رکھی ہے ، کارکنان کہتے ہیں ہم خود جائیں گے اور خود آئیں گے ،تمام کارکنان سے کہتا ہوں سب اکٹھے جائیں گے اور ڈسپلن کا مظاہرہ کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں