82افغان کیڈٹ بھارتی فوجی اکیڈمیوں سے فارغ
جرات ڈیسک
جمعه, ۶ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق افغان صدر اشرف غنی کی حکومت میں بھیجے ہوئے 82 افغان کیڈٹ بھارتی فوجی اکیڈمیوں سے فارغ کردیے گئے، بھارتی ٹی وی کے مطابق فوجی تربیت مکمل کر کے لیفٹننٹ کا عہدے تک پہنچنے والے 82 افغانوں میں سے کئی احمد شاہ مسعود کے علاقے پنج شیر سے متعلق ہیں جو طالبان کی مخالفت اور ان سے لڑائی میں ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ ان 82 میں سے کوئی ایک بھی فوجی افسر ایسا نہیں جو طالبان کے خلاف لڑنے کا بھر پور جوش اور جذبہ نہ رکھتا ہو۔ ان افغان فوجیوں نے ڈیرہ دون کے علاوہ پونا میں قائم نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور آفیسرز ٹرینیگ اکیڈمی چنائے میں بھی تربیت پائی ہے۔