میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تعمیراتی لاقانونیت ،سندھ بلڈنگ کے 7افسران کے خلاف تفتیش

تعمیراتی لاقانونیت ،سندھ بلڈنگ کے 7افسران کے خلاف تفتیش

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی( رپورٹ: نجم انوار) رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کرانے اور سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچانے کے الزام پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 7 افسران کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے اور ایڈمنسٹریشن سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 7افسران نے بلڈنگ مافیا سے ملی بھگت کر کے رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کرائیں۔ ذاتی مالی مفادات حاصل کیے اور سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچایا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ لہٰذا ان سب کی پرسنل فائلز اور 2021سے اب تک ان کی ٹرانسفر و پوسٹنگ کا ریکارڈ آج 6 ؍اکتوبر کو بھجوایا جائے۔ خط کے مطابق بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جن افسران کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر احسن ادریس، وسیم راجہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار ہاشمی، مبشر خانزادہ اور اسد خان جبکہ بلڈنگ انسپکٹر میں شہریار ملک اور فرحان ایوب شامل ہیں جن کے خلاف تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں