میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر ز کے فلڈ زون کی زمینوں پر بھی قبضے

عارف بلڈر ز کے فلڈ زون کی زمینوں پر بھی قبضے

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں عارف بلڈرز نے مافیا کی شکل اختیار کر لی، فلڈ زون کی زمینون پر بھی قبضے ، سابقہ کمشنر حیدرآباد نے فلڈ زون میں واقع تمام اسکیموں کو غیرقانونی قراردے دیا، این او سیز منسوخ ہوئیں، عارف بلڈر نے ایک بار پھر نئے ناموں سے اسکیمیں شروع کرکے لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عارف بلڈرز نے حیدرآباد میں مافیا کی شکل اختیار کرلی ہے ، رفاہی و سرکاری زمینون پر قبضوں اور غیرقانونی تعمیرات میں ملوث عارف بلڈرز نے فلڈ زون کی زمین بھی ہتھیانا شروع کردی ہیں، سابقہ کمشنر حیدرآباد نے فلڈ زون میں واقع بسم اللہ سٹی، الرحمن سٹی، کوہسار گرین، شاہ لطیف ریزیڈنسی سمیت 20سے زیادہ اسکیموں کو غیرقانونی قراردے د دیا تھا جس پر ادارہ ترقیات نے مذکورہ اسکیموں کی این او سیز رد کردی تھیں تاہم عارف بلڈرز نے اسکیموں کو نیا نام دے کر لوگوں کو لوٹناشروع کردیا ہے ، فلڈ زون میں عارف بلڈرز نے ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرکے لوگوں سے کروڑوں روپے بٹور لیے ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز نے کچے کی زمینوں جو کہ صرف کاشت کیلئے استعمال ہو سکتی ہیں کو ہتھیانے کیلئے سیاسی مدد کے ساتھ محکمہ ریونیو کی مدد بھی لی، ذرائع کے مطابق مقامی آبادی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرکے اور کیسز داخل کرکے زمین خالی کرائی گئی، ذرائع کے مطابق لطیف آباد سے ملحقہ دریائے سندھ کے فلڈ زون کی سینکڑوں ایکڑ زمین پر عارف بلڈرز کا قبضہ ہے اور اس کے غیرقانونی طور پر کھاتے بھی منتقل کیے گئے ، عارف بلڈرز حیدرآباد میں کس طرح کام کرتا ہے اور کون سے افسران عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندوں کے سہولت کار ہیں وہ جلد شامل اشاعت کیے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں