میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ریلویز رٹرینوں کے کرائے میں ہوشربااضافہ ،مسافروں کے اوسان خطا

محکمہ ریلویز رٹرینوں کے کرائے میں ہوشربااضافہ ،مسافروں کے اوسان خطا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ ریلویز کی جانب سے نجی شعبے کو دی گئی ریل کار ٹرینوں کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے ۔پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کلو میٹر کے تناسب سے کیا گیا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان اے سی پارلر کار کلاس کا کرایہ 1350روپے سے بڑھا کر 1800روپے کردیا گیا ہے،اے سی بزنس کلاس کا کرایہ1150سے بڑھا کر 1600 روپے ،اے سی سٹینڈر کا کرایہ1 ہزار روپے سے بڑھا کر1350روپے کردیا گیا ۔ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان اکانومی کلاس کا کرایہ650روپے سے بڑھا کر850،لاہور سے جہلم کے درمیان اے سی پارلر کلاس کا کرایہ1450روپے،لاہور سے اے سی پارلر کا گجرات اور لالہ موسی کا کرایہ1250روپے ،لاہور سے لالہ موسی اور جہلم تک کا اے سی بزنس کلاس کا کرایہ اضافے سے1200 روپے ،لاہور سے وزیرآباد تک اے سی بزنس کلاس کا کرایہ750 روپے ،لاہور سے لوئیر اے سی کلاس کا جہلم اسٹیشن تک کرایہ850 روپے ،لوئیر اے سی کلاس کا لالہ موسی اور گجرات سٹیشن تک کرایہ700 روپے ،لوئیر اے سی کلاس کا وزیر آباد اور گوجرانوالہ سٹیشن تک کا کرایہ 550روپے ،لاہور سے جہلم ریلوے اسٹیشن تک اکانومی کلاس کا کرایہ 600روپے،لاہور سے لالہ موسی اور گجرات ریلوے اسٹیشن تک اکانومی کلاس کا کرایہ450،لاہور سے وزیرآباد ریلوے اسٹیشن تک کا کرایہ250روپے جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ اسٹیشن تک اکانومی کلاس کا کرایہ اضافے کے بعد200روپے کردیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں