سندھ یونیورسٹی کا آن لائن کلاسز، امتحان نہ لینے کا فیصلہ
شیئر کریں
(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی ) جامعہ سندھ کے آن لائن کلاسز اور امتحان بند، یونیورسٹی انتظامیہ نے اکتوبر میں امتحانات اور نومبر سے جامع چلانے کا فیصلہ کرلیا، طالبعلمون کی انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے سمیت دیگر مسائل پر آن لائن کلاسز بند کئے، صدیق کلہوڑو، جامع سندھ کا تعلیمی سال مارچ سے شروع کیا جائیگا جبکہ ہفتے کی چھٹی بھی ختم کردی گئی ہے، وائس چانسلر، تفصیلات کے مطابق جامع سندھ کی اکیڈمک کائونسل اور سنڈیکیٹ کی منظوری سے شروع ہونے والے آن لائن کلاسز اور امتحان وقتی وائس چانسلر نے بند کروادئے ہین، وفاقی و صوبائی حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے مرحیلوار کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت جامعہ سندھ نے پی ایچ ڈی، ماسٹرز اور بیچلرز کے آخری کے طالبعلمون کے کلاسز چلانے شروع کئے تھے جبکہ پہلے دوسرے اور تیسرے سال کے طالبعلمون کے آن لائن کلاسز اور امتحان جاری رکھنے تھے کیونکہ ان کے کلاسز کیمپس میں چلانے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا، اسے سلسلے میں رابطہ کرنے پر جامعہ سندھ کے وقتی وائس چانسلر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو نے روزنامہ جرات کو بتایا کہ آن لائین امتحانات میں کئے طالبعلم امتحان دے نہ سکے جن کے امتحانات اب اکتوبر میں جامع میں لئے جائینگے، جامع سندھ میں غریب بچے پڑھتے ہیں جو دور دراز کے علاقوں میں رہتے ہیں جہان انٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہے جس کے باعث ان کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی جبکہ ان لائن کلاسز سے طالبعلمون کی تعلیم کا نقصان ہو رہا تھا، سائنس اور میڈیکل کے طالبعلمون لیبارٹریوں میں بغیر تجربے کے ڈگریان کسے کام کی نہیں ہین اور ان مسائل کو دیکھتے ہوئے نومبر سے یونیورسٹی کھولنے جا رہے ہیں اور نومبر سے فیبروری تک سیمسٹر مکمل کیا جائے گا جبکہ مارچ سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا جائیگا. وائس چانسلر نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں دو ماہ کے بجائے ایک ماہ کی جائیگی اور ہفتے کی چھٹی بھی ختم کر دی ہے تاکہ سیمسٹر کو مکمل کیا جا سکے، یونیورسٹی کھولنے کیلئے تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائیگا اور انتظامات کئے جائینگے. دوسری جانب جامع سندھ کے استادہ کی تنظیم سوٹا کے صدر نیک محمد شیخ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کروانا چیلینج ہوگا لیکن انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہا ایس او پیز پر عمل ہوگا، اگر ایسا نہیں ہوا تو انتظامیہ کو فیصلے پر نظرثانی کیلئے کہیںگے۔