کلفٹن سمیت 3 ماڈل تھانوں کیلئے 5کروڑ سے زائد بجٹ منظور
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے تین ماڈل تھانوں کے لیے پانچ کروڑ روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بجٹ کی سمری گز شتہ ہفتے منظوری کے لیے بھیجی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق شرقی، جنوبی اور غربی زون میں قائم کیے گئے تینوں ماڈل تھانے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کر چکے ہیں۔کراچی جنوبی کے بوٹ بیسن تھانے کو کلفٹن پولیس اسٹیشن میں ضم کر کے کلفٹن ماڈل تھانہ بنایا گیا ہے جس کا سالانہ بجٹ ایک کروڑ 80 لاکھ روپے منظور کیا گیا ہے ۔اسی طرح ضلع شرقی کے بہادر آباد تھانے کو فیروزآباد میں ضم کرکے ماڈل تھانہ بنایا گیا ہے جس کا ایک سال کا بجٹ ایک کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے ۔ کراچی کے ویسٹ زون کے سپر مارکیٹ تھانے کو لیاقت آباد میں ضم کرکے ماڈل تھانہ بنایا گیا ہے ، جس کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے ایک کروڑ 52 لاکھ روپے کا سالانہ بجٹ منظور کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ا?ئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایا کہ تینوں تھانوں میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے ، ان تھانوں میں دیگر نفری کی تقرری کے لیے بھی سوچ بچار کی گئی۔پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ماڈل تھانوں میں ہر ضرورت کے لیے فنڈ فراہم کیا جارہا ہے ۔ان تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کی تنخواہ ڈبل کی گئی ہے اور تھانے کے امور چلانے ، سرکاری کاموں کے لیے ا?نے جانے ، دفتر میں مہمانوںکے لیے چائے پانی، اسٹیشنری اور دیگر امور کے لیے بھی فنڈز دیئے گئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی اس کاوش سے پہلے مرحلے میں کرپشن کم کرنے دوسرے مرحلے میں پولیس کو بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کے مطابق بنانے میں مدد ملے گی۔