میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایئرشو ،سی ویو پر فضائیہ طیاروں کی گھن گرج

ایئرشو ،سی ویو پر فضائیہ طیاروں کی گھن گرج

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سی ویو پر ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے گھن گرج کے ساتھ حیرت انگیز کرتب دکھائے، جبکہ برطانوی شاہی فضائیہ کے ہاکس ریڈ ایروز طیاروں نے فضا میں رنگ بکھیردیے، ایئرشو پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، کورکمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا سمیت اہم شخصیات نے ایئر شو دیکھا،جبکہ کراچی میں مقیم غیر ملکی سفارتکار بھی تقریب میں موجود تھے۔ایئر شو میں پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 شرکت، جبکہ برطانوی شاہی فضائیہ کی ایروبیٹکس ٹیم ریڈ ایروز نے بھی فضائی کرتب دکھائے اورآسمان پر رنگ بھر دیے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ریڈ ایروز ایکروبیٹکس ٹیم آف رائل ایئر فورس کے تعاون سے کراچی کے ساحل سی ویو پر ایئر شو پیش کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں