میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیڈا میں سسٹم مافیا کا راج، ایم ڈی پریتم داس عہدے پر براجمان

سیڈا میں سسٹم مافیا کا راج، ایم ڈی پریتم داس عہدے پر براجمان

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ آبپاشی سندھ، اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث اہم عہدے پر براجمان، نیب اور اینٹی کرپشن میں زیر تفتیش ہونے کے باوجود سندھ حکومت ایم ڈی سیڈا کو عھدے سے نہ ہٹا سکی، سیڈا میں سسٹم مافیا کا راج، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی میں اربوں روپے کی کرپشن سمیت بیرون ملک پیسے منتقل کرنے کے سنگین الزامات میں نیب اور اینٹی کرپشن میں زیر تفتیش ہونے کے باوجود سندھ حکومت ایم ڈی سیڈا پریتم داس کو عھدے سے نہ ہٹا سکی ہے، پریتم داس کا بطور ایم ڈی تین سال کا دورانیہ اپریل میں ختم ہو چکا ہے اور قواعد و ک ضوابط کے مطابق نئے ایم ڈی کی تقرری اشتہار جاری کرکے کی جاتی ہے لیکن سندھ حکومت کے سسٹم کا چہیتہ افسر ہونے کے باعث محکمہ آبپاشی نئے ایم ڈی کی تقرری کیلئے اشتہار جاری نہیں کر رہا جس کے باعث پریتم داس نے اہم عھدے پر غیرقانونی براجمان ہیں، پریتم داس پر خاتون افسر کو جنسی حراسان کرنے کی سنگین الزامات بھی ہیں، ذرائع کے مطابق سیڈا میں پریتم داس سسٹم کا راج ہے جو کہ جنرل مینجر فنانس ہینڈل کرتا ہے، خریداری و پروجیکٹ کی مد میں اربوں روپے گھپلے کرنے والا بدعنوان ایم ڈی پریتم داس احتسابی اداروں کو بھی چکمہ دینے اور دباؤ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں