میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، حکومت کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے حاصل کی۔انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری کے بعد دہشت گردی کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو حراست میں لیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ ترمیم سے فورسز کو دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر آپریشن کے لیے قانونی تحفظ ملے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں