جولائی 2023 تک پاکستان 61 ہزار 700 ارب روپے کا مقروض
جرات ڈیسک
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے قرض کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے، جولائی 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار700 ارب روپے ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا قرض ایک مہینے میں ڈیڑھ فیصد بڑھا ہے، حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی ہے، حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔