میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مغویوں کی بازیابی کے لیے سندھ پنجاب اور بلوچستان بارڈر پر 4 روز سے جاری دھرنا ختم

مغویوں کی بازیابی کے لیے سندھ پنجاب اور بلوچستان بارڈر پر 4 روز سے جاری دھرنا ختم

جرات ڈیسک
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے مغویوں کی بازیابی کیلئے سندھ پنجاب اور بلوچستان بارڈر کے مقام پر 4 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مظاہرین سے ڈی آئی جی لاڑکانہ عبدالحمید کھوسہ اور ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ نے مذاکرات کیے جس کے بعد ہندو پنچایت کے نارائن کمار اور سابق وفاقی وزیر احسان مزاری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، دھرنا ختم ہونے پر سندھ پنجاب اور بلوچستان کی ٹریفک بحال کر دی گئی۔ ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دھرنا کا مقصد پورا ہو گیا ہے، تین مغوی بازیاب ہو چکے ہیں، بہت جلد ساگر کمار کو بھی بازیاب کرا لیں گے، دھرنے کی وجہ سے ڈرائیورز، مسافر اور شہریوں کو شدید پریشانی ہو رہی ہے۔ ہندو پنچایت کے رہنما نے کہا کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ عبدالحمید کھوسہ اور ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کر رہے ہیں، ہم ان مسلمان، ہندو برادری کے لوگوں اور شہریوں کے بہت ہی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے دھرنے کو سپورٹ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں